ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وی آئی پی کوٹے سے کنفرم ریل ٹکٹ پر لگے گا تتکال کوٹہ کااونچا کرایہ؟

وی آئی پی کوٹے سے کنفرم ریل ٹکٹ پر لگے گا تتکال کوٹہ کااونچا کرایہ؟

Fri, 22 Jul 2016 20:18:15    S.O. News Service

اندور، 22؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اگر ریلوے کی ایک زیرالتواء تجویز کو ہری جھنڈی مل گئی، تو وی آئی پی کوٹے کے تحت کنفرم ہونے والے ریل ٹکٹ پر تتکال کوٹے کی قیمت سے اونچا کرایہ وصول کیا جا سکتا ہے۔مدھیہ پردیش کے نیمچ رہائشی سماجی کارکن چندر شیکھر گوڑ نے آج میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے وی آئی پی کوٹے کے تحت کنفرم ہونے والے ریل ٹکٹوں کو لے کر وزیر اعظم کے دفتر میں 11؍فروری کو شکایت کی تھی۔وزیر اعظم کے دفتر نے ان کی شکایت کو ریلوے بورڈ کے مسافر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو بھیج دیا تھا۔حکومت کے ایک شکایت تصفیہ نظام نے گوڑ کو 19؍جولائی کو ای میل کے ذریعے بھیجے جواب میں کہاکہ آپ کی قیمتی تجاویز کی تعریف کی جاتی ہے، حالانکہ ہیڈکوارٹر یا اعلی آفیسر(ایچ او )یا وی آئی پی کوٹہ کے تحت کنفرم ہونے والے ریل ٹکٹ پر تتکال کوٹے کی شرح سے کرایہ وصولنے کی تجویز پہلے ہی زیر غور ہے۔گوڑ نے وزیر اعظم کے دفتر کو بھیجی اپنی شکایت کے حوالے سے کہا کہ وی آئی پی کوٹے کے تحت ریل ٹکٹوں کو کنفرم کئے جانے کا موجودہ نظام اگرچہ امتیازی ہے، لیکن اگر ریلوے کسی وجہ سے اس نظام کو ختم نہیں کر سکتا، تو اسے ایسے ٹکٹوں پر تتکال کوٹے کی شرح سے اونچا کرایہ وصولنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال وی آئی پی کوٹے کے تحت کنفرم ریل ٹکٹ پر عام کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔اس کوٹے کے تحت ٹکٹ کنفرم ہونے کے بعد مسافر سے کوئی اضافی کرایہ بھی نہیں لیا جاتا۔


Share: